ٹیلی فون پر پوچھئے
اگر آپ قرآن سے متعلق اپنے کسی سوال کا جواب ڈاکٹر قمر زمان صاحب سے براہ راست پوچھنا چاہیں تو اس فون نمبر پر رابطہ کیجئے:
+92 333 4901214
Every Saturday
at 00.00 to 02.00 (PST)
کتابیں
سلسلہ دعوت قرآنی کے پلیٹ فارم سے شائع شدہ کتب و مضامین ابلاغ قرآن کے مقصد کو پیش نظر رکھ کر پیش کی جا تی ہیں ۔ مؤقف سے اختلاف آپ کا حق ہے مگر یہ اختلا ف خالص قرآنی ہونا چاہئے۔ مثبت تنقید ہمارے لئے باعث حصول علم ہوگی۔
سلسلہ دعوت قرآنی نہ تو کسی فرقے سے متعلق ہے اور نہ ہی کسی شخصیت یا اس کے افکار کی تعلیم کا نام ہے۔ اگر آپ نے بھی قرآن پر کوئی تحقیق کی ہو اور اس کو دوسروں تک پہنچانا چاہیں تو ہمارے صفحات آپ کے لئے حاضر ہیں۔
سلسلہ دعوت قرآنی کی طباعت شدہ کتب و مضامین ان قارئیں کے لئے جو انٹر نیٹ کی سہولت سے استفادہ نہیں کر سکتے بلا معاوضہ دستیاب ہیں اور پاکستان بھر میں مفت ارسال کی جا سکتی ہیں۔
تحقیق نماز و صلوٰۃ تحریر و تحقیق   اورنگزیب یوسف زئی

اشاعت اوّل:2010 ,2

ترمیم:2010 ,2
قارئین اب سے لگ بھگ ساٹھ ستر سال قبل تک مسلمہ طور پر نماز کی رسومات کو خارج از قرآن لیا جاتا تھا۔ تمام امت مسلمہ یہ بلا چون و چرا تسلیم کرتی تھی کہ نماز کے اوقات ،اس کی ادائیگی کی جسمانی حرکات یعنی قیام و رکوع و سجود اور اس کے دوران پڑھی جانے والی آیات و کلمات سب کے سب کا ماخذ روایات ہیں۔ لیکن اسے دورِ جدید کی بدعت کہیں یا قرآن کے ساتھ دھاندلی، کہ ایک سے زیادہ مکاتیب فکر اب اسRitual کی ادائیگی کے طرق و اسالیب قرآنی آیات کی منفی تاویلات کے ذریعے جتلانے کی باطل کوششوں میں مصروف ہیں۔ ظاہر ہے کہ جو لفظ یا اسکا ہم معنی کوئی کلمہ قرآنِ حکیم میں موجود ہی نہ ہو۔ اسکی تفصیلات کیسے اس کتاب میں سے دستیاب ہو سکتی ہیں۔ جیسے نماز کا لفظ قرآن کیلئے اجنبی ہے ویسے ہی اسکا مروجہ معنی پرستش یا Worship بھی قرآن کیلئے اجنبی ہے۔ دراصل یہ مذموم کوشش اس لئے ہے کہ ادائیگی نماز کے طویل زمانوں میں کیونکہ کسی قسم کے مثبت نتائج کا اثبات ناممکن رہا ہے اس لئے اس عمل کا کھوکھلا پن نمایاں ہو چکا تھا اور اس کا جواز اپنی بنیادیں کھو چکا تھا۔’’ تو کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کے مصداق قرآنی معانی کی دست برد کی طرف گستاخ ہاتھ کھول دیئے گئے۔ نتیجہ تو وہی نکلنا تھا جو فطری تھا۔ منفی تاویلات سے عقائد کو مضحکہ خیز بنا لیا گیا اور نئی فرقہ بندی کے دروازے کھول لئے گئے۔ کوئی ایک نماز اخذ کرتا ہے تو کوئی تین نمازیں۔ کوئی رکوع و سجود کی کچھ تعداد منکشف کرتا ہے تو کوئی کچھ۔۔۔۔۔
View Previous
Read & Download This Book
Move Next
اس کتاب کے مطالعہ کے لئے آپ کے کمپیوٹر میں ایڈوب ریڈر کی موجودگی ضروری ہے۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں ایڈوب ریڈر انسٹال نہیں ہے تو آپ اس سافٹ ویر کو فری انسٹال کر سکتے
سوال و جواب   
اگر آپ اس کتاب ”تحقیق نماز و صلوٰۃ“ سے متعلق کوئی سوال پوچھنا چاہیں یا اپنی رائے دینا چاہیں تو آستانہ بلاگ کے صفحات آپ کے لئے حاضر ہیں۔ کوشش کیجئے کہ سوال مختصر اور موضوع سے متعلق ہو۔ آپکی طرف سے پوچھے گئے سوالات یا مثبت اعترازات ہمارے اور دیگر پڑہنے والوں کے لئے سوچ کی نئی راہیں کھولتے ہیں جن سے سیکھنے کے مزید مواقع ملتے ہیں۔سوال پوچھنے کے لئے یہاں کلک کریں....
تحقیق نماز و صلوٰۃ
سے متعلق اب تک پوچھے گئے سوالات اور ان سے متعلق آستانہ بلاگ کے ممبرز کی رائے.....
Respected Aurangzaib Sahab You claimed that namaz introduced to muslim community by zorastrians,but did not give authentic historical proof.I heartly request to you give me authentic historical proof. ALLA-HAFIZ By: Rehan_Khan on 5/3/2010
Respected Aurangzaib Sahab Please mention source of references about your book.Specially about Namaz that came from zorastrianism. By: Rehan_Khan on 3/23/2010
 فہرست کتب 
 احباب کو بھیجئے 
اگر آپ یہ صفحہ اپنے احباب کو بذریعہ ای میل بھیجنا چاہیں تو
یہاں کلک کریں.....
  کیا آپ کو معلوم ہے ؟
کتب احادیث
تفاسیر
سیرت رسول
تاریخ
ادب جاہلیہ
سب کے سب دوسری صدی ہجری کے بعد میں وجود میں آئی ہیں
سوچئے اور غور کیجئے ۔۔۔۔۔۔کہ
کیا ان دو صدیوں تک اسلامی ریاستوں میں کوئی علمی تحریری کام نہیں کیا گیا؟
کیا اسلامی ریاستوں کی عدالتوں نے تمام فیصلے زبانی کلامی جاری کئے؟
کیا تمام جنگوں میں محاذ پر احکامات بھی زبانی کلامی بھیجے گئے؟
یا
ان دو صدیوں کا تمام تر تحریری ریکارڈ کسی سازش کے تحت ضائع کیا گیا اور اس کی جگہ وہ مواد لایا گیا جو آج نہ صرف دین بن گیا ھے بلکہ جس کی وجہ سے قرآن کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

       HOME  BOOKS  ARTICLES  ABOUT US  AIM AASTANABLOG    
 AASTANA.COM © 2005-2010
NEWS LETTER: TELL A FRIEND: BOOKMARK THIS SITE: CONTACT US: