ٹیلی فون پر پوچھئے
اگر آپ قرآن سے متعلق اپنے کسی سوال کا جواب ڈاکٹر قمر زمان صاحب سے براہ راست پوچھنا چاہیں تو اس فون نمبر پر رابطہ کیجئے:
+92 333 4901214
Every Saturday
at 00.00 to 02.00 (PST)
کتابیں
سلسلہ دعوت قرآنی کے پلیٹ فارم سے شائع شدہ کتب و مضامین ابلاغ قرآن کے مقصد کو پیش نظر رکھ کر پیش کی جا تی ہیں ۔ مؤقف سے اختلاف آپ کا حق ہے مگر یہ اختلا ف خالص قرآنی ہونا چاہئے۔ مثبت تنقید ہمارے لئے باعث حصول علم ہوگی۔
سلسلہ دعوت قرآنی نہ تو کسی فرقے سے متعلق ہے اور نہ ہی کسی شخصیت یا اس کے افکار کی تعلیم کا نام ہے۔ اگر آپ نے بھی قرآن پر کوئی تحقیق کی ہو اور اس کو دوسروں تک پہنچانا چاہیں تو ہمارے صفحات آپ کے لئے حاضر ہیں۔
سلسلہ دعوت قرآنی کی طباعت شدہ کتب و مضامین ان قارئیں کے لئے جو انٹر نیٹ کی سہولت سے استفادہ نہیں کر سکتے بلا معاوضہ دستیاب ہیں اور پاکستان بھر میں مفت ارسال کی جا سکتی ہیں۔
قصہ آدم و ابلیس تحریر و تحقیق   ڈاکٹر قمر زمان

اشاعت اوّل:2009 ,11

ترمیم:2009 ,11
آدم و ابلیس کا قصہ بہت پرانا ہے۔ ہر دور میں اور ہر مذہب میں یہ ایک سوچ کا موضوع رہا ہے۔ انسان نے ہمیشہ غور کیاہے کہ وہ کیا ہے، کہاں سے آیا ہے، خود تخلیق ہو گیا یا تخلیق کیا گیا؟ کسی نے خالق کے حوالے سے ایک پتلے کی کہانی سنائی تو کسی نے اس کو ارتقائی عمل (Evolutionery Process) بتایا۔
بڑے صاف الفاظ میں سن لیجئے کہ قرآن آدم کی تخلیق کو اپنا موضوع نہیں بناتا۔ آج کے جدید ماہر حیاتیات چند آیات سے اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش میں لگے ہیں کہ انسان کی تخلیق کی گتھی قرآن سے سلجھا لیں لیکن کہیں نہ کہیں یہ گتھی الجھ ہی جاتی ہے۔ عمومی لحاظ سے بھی قرآن کا موضوع عمرانیات و معاشرت ہے جس کے بنیادی اصول دیئے گئے ہیں۔
یاد رکھئے قرآن نہ تو تاریخ یا جغرافیہ کی کتاب ہے اور نہ ہی سائنس یا حساب کی۔ لیکن ہمارا ذہن نہ جانے کیوں ہر جدید تحقیق کو قرآن سے ثابت کرنے کی کوشش میں لگا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس میں مسجد کا ملاء ملوث نہیں بلکہ آج کے جدید دور کے مسلم محققین کو اس ملائیت میں سب سے آگے پایا ہے۔ خدا جانے کیوں وہ ہر چیز قرآن سے ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور وہ چیز جو اس کتاب کا اصل موضوع ہے اس سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہیں۔
View Previous
Read & Download This Book
Move Next
اس کتاب کے مطالعہ کے لئے آپ کے کمپیوٹر میں ایڈوب ریڈر کی موجودگی ضروری ہے۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں ایڈوب ریڈر انسٹال نہیں ہے تو آپ اس سافٹ ویر کو فری انسٹال کر سکتے
سوال و جواب   
اگر آپ اس کتاب ”قصہ آدم و ابلیس“ سے متعلق کوئی سوال پوچھنا چاہیں یا اپنی رائے دینا چاہیں تو آستانہ بلاگ کے صفحات آپ کے لئے حاضر ہیں۔ کوشش کیجئے کہ سوال مختصر اور موضوع سے متعلق ہو۔ آپکی طرف سے پوچھے گئے سوالات یا مثبت اعترازات ہمارے اور دیگر پڑہنے والوں کے لئے سوچ کی نئی راہیں کھولتے ہیں جن سے سیکھنے کے مزید مواقع ملتے ہیں۔سوال پوچھنے کے لئے یہاں کلک کریں....
قصہ آدم و ابلیس
سے متعلق اب تک پوچھے گئے سوالات اور ان سے متعلق آستانہ بلاگ کے ممبرز کی رائے.....
if adam is not our father than what is meant by BANI ADAM in quran? By: bilal_khan5181 on 7/28/2010
 فہرست کتب 
 احباب کو بھیجئے 
اگر آپ یہ صفحہ اپنے احباب کو بذریعہ ای میل بھیجنا چاہیں تو
یہاں کلک کریں.....
  کیا آپ کو معلوم ہے ؟
کتب احادیث
تفاسیر
سیرت رسول
تاریخ
ادب جاہلیہ
سب کے سب دوسری صدی ہجری کے بعد میں وجود میں آئی ہیں
سوچئے اور غور کیجئے ۔۔۔۔۔۔کہ
کیا ان دو صدیوں تک اسلامی ریاستوں میں کوئی علمی تحریری کام نہیں کیا گیا؟
کیا اسلامی ریاستوں کی عدالتوں نے تمام فیصلے زبانی کلامی جاری کئے؟
کیا تمام جنگوں میں محاذ پر احکامات بھی زبانی کلامی بھیجے گئے؟
یا
ان دو صدیوں کا تمام تر تحریری ریکارڈ کسی سازش کے تحت ضائع کیا گیا اور اس کی جگہ وہ مواد لایا گیا جو آج نہ صرف دین بن گیا ھے بلکہ جس کی وجہ سے قرآن کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

       HOME  BOOKS  ARTICLES  ABOUT US  AIM AASTANABLOG    
 AASTANA.COM © 2005-2010
NEWS LETTER: TELL A FRIEND: BOOKMARK THIS SITE: CONTACT US: