HAQIQAT e SALAT
ENGLISH VERSION OF
Haqiqat e Salat
by
Dr. Qamar Zaman

TRANSLATED BY
Aurangzaib Yousufzai
AVAILABLE SOON
at
AASTANA.COM
  ٹیلی فون پر پوچھئے
اگر آپ قرآن سے متعلق اپنے کسی سوال کا جواب ڈاکٹر قمر زمان صاحب سے براہ راست پوچھنا چاہیں تو اس فون نمبر پر رابطہ کیجئے:
+92 333 4901214
Every Saturday
at 00.00 to 02.00 (PST)
کتابیں
سلسلہ دعوت قرآنی کے پلیٹ فارم سے شائع شدہ کتب و مضامین ابلاغ قرآن کے مقصد کو پیش نظر رکھ کر پیش کی جا تی ہیں ۔ مؤقف سے اختلاف آپ کا حق ہے مگر یہ اختلا ف خالص قرآنی ہونا چاہئے۔ مثبت تنقید ہمارے لئے باعث حصول علم ہوگی۔
سلسلہ دعوت قرآنی نہ تو کسی فرقے سے متعلق ہے اور نہ ہی کسی شخصیت یا اس کے افکار کی تعلیم کا نام ہے۔ اگر آپ نے بھی قرآن پر کوئی تحقیق کی ہو اور اس کو دوسروں تک پہنچانا چاہیں تو ہمارے صفحات آپ کے لئے حاضر ہیں۔
سلسلہ دعوت قرآنی کی طباعت شدہ کتب و مضامین ان قارئیں کے لئے جو انٹر نیٹ کی سہولت سے استفادہ نہیں کر سکتے بلا معاوضہ دستیاب ہیں اور پاکستان بھر میں مفت ارسال کی جا سکتی ہیں۔
سرچشمہ ھدایت (حصہ اول) تحریر و تحقیق   ڈاکٹر قمر زمان

اشاعت اوّل:1989 ,2

ترمیم:2000 ,10
ہمارا مذہبی پیشواء نہ صرف قرآن کو نا مکمل بلکہ مشکل بھی کہتا ہے اور یہ باور کرانے کی پوری کوشش کرتا ہے کہ اس کلام کو صرف نام نہاد علماء حضرات ہی سمجھ سکتے ہیں اور وہ بھی چند تفاسیر اور روایات کے حوالے سے جن کے متعلق کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ کس حد تک صحیح ہیں، اس لئے کہ وہ آپس میں متضاد ہیں اور بہرحال انسانی کاوش کا نتیجہ ہیں۔ آج مسلمانوں میں شخصیت پرستی اس قدر ہے کہ ہم مردہ پرست قوم بن کر رہ گئے ہیں۔ ہم کو گزرے ہوئے لوگو ں میں ہی ساری خصوصیات نظر آنے لگتی ہیں ان کا ہی کہا حرف آخر ہوتا ہے خواہ وہ عقل کی کسوٹی پر بھی پورا نہ اترے۔ لیکن مصیبت یہ ہے کہ ہمارا مذہبی پیشواء ہماری عقل کے پیچھے لٹھ لے کر پھرتا ہے حالانکہ قرآن آیا ہی عقل والوں کے لئے ہے۔
قَدْبَیَّنَّالَکُمُ الْاٰیٰتِ اِنْ کُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ
بے شک ہم نے تمہارے لئے آیات واضح کر کے بیان کر دی ہیں اگر تم عقل سے کام لو
(سورۃ آل عمران آیت نمبر 118)
قرآن نے ہر دور کے لوگوں کو دعوت دی ہے کہ غور کرو۔ حتیٰ کہ قرآن ان بندوں کے لئے جو مکمل شخصیت کے حامل ہوتے ہیں اور جن کو اللہ تبارک و تعالیٰ عباد الرحمان کہتے ہیں، فرماتے ہیں کہ جب ایسے لوگو ں کو ان کے رب کی آیات کے ذریعہ سمجھایا جاتا ہے تب بھی وہ ان آیات پر اندھے بہرے ہو کر نہیں گر پڑتے۔ یعنی عقل و شعور کی کسوٹی پر رکھ کر ان پر غور کر تے ہیں۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ مسلم امت کئی فرقوں میں بٹ گئی ہے۔ اور ہر ایک کے پاس اپنی شریعت ہے۔ کیا کبھی آپ نے اس بات پر سوچا کہ اللہ نے تو صرف ایک ہی شریعت دی ہے۔ اس لئے آج مسلمانوں میں رائج سب شریعتیں تو صد فی صد صحیح نہیں ہونگی۔ یہ ممکن ہے کے ہر شریعت میں تھوڑا بہت اللہ کہ شریعت کا عکس ہو۔ کسی میں کم کسی میں زیادہ لیکن جو عقائد اور احکامات کی ملاوٹ اللہ کی شریعت کے ساتھ آگئی ہے اس کے متعلق آ پ کا کیا خیال ہے ۔ یہ تو اللہ کے احکامات کے ساتھ انسانی احکامات کا اشتراک ہوگیا۔ کیا آپ نے اپنے عقیدہ ، مسلک اور فرقہ کا تجزیہ کر لیا کہ آپ اس شرک کے مجرم تو نہیں ؟
View Previous
Read & Download This Book
Move Next
اس کتاب کے مطالعہ کے لئے آپ کے کمپیوٹر میں ایڈوب ریڈر کی موجودگی ضروری ہے۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں ایڈوب ریڈر انسٹال نہیں ہے تو آپ اس سافٹ ویر کو فری انسٹال کر سکتے
سوال و جواب   
اگر آپ اس کتاب ”سرچشمہ ھدایت (حصہ اول)“ سے متعلق کوئی سوال پوچھنا چاہیں یا اپنی رائے دینا چاہیں تو آستانہ بلاگ کے صفحات آپ کے لئے حاضر ہیں۔ کوشش کیجئے کہ سوال مختصر اور موضوع سے متعلق ہو۔ آپکی طرف سے پوچھے گئے سوالات یا مثبت اعترازات ہمارے اور دیگر پڑہنے والوں کے لئے سوچ کی نئی راہیں کھولتے ہیں جن سے سیکھنے کے مزید مواقع ملتے ہیں۔سوال پوچھنے کے لئے یہاں کلک کریں....
سرچشمہ ھدایت (حصہ اول)
سے متعلق اب تک پوچھے گئے سوالات اور ان سے متعلق آستانہ بلاگ کے ممبرز کی رائے.....
Dr.Qamar Zaman Saheb! Salams! With an unfulfilled desire and pain i inform you that my question on Khatamun Nabi still remains unanswered. Mr.Aurangzaib gave his comments and (with due regards to Aurgangzaib Saheb) i am not convinced. By: saleem on 6/26/2010
Dear Dr.Qamarzaman/Aurangzaib regards,Whether the stories and some direct orders written in Quraan are metaphoric and idioms, sombody have to interprate them with dictionaries & tasreef al ayat OR straight to follow (as being) is it not confussion. By: moazzam on 4/2/2010
SA, Dear Brothers and Sisters: When is the pdf of this book going to be available for reading? May Allah (SWT) reward you all. Dawood By: dawood on 1/31/2010
 فہرست کتب 
 احباب کو بھیجئے 
اگر آپ یہ صفحہ اپنے احباب کو بذریعہ ای میل بھیجنا چاہیں تو
یہاں کلک کریں.....
  کیا آپ کو معلوم ہے ؟
کتب احادیث
تفاسیر
سیرت رسول
تاریخ
ادب جاہلیہ
سب کے سب دوسری صدی ہجری کے بعد میں وجود میں آئی ہیں
سوچئے اور غور کیجئے ۔۔۔۔۔۔کہ
کیا ان دو صدیوں تک اسلامی ریاستوں میں کوئی علمی تحریری کام نہیں کیا گیا؟
کیا اسلامی ریاستوں کی عدالتوں نے تمام فیصلے زبانی کلامی جاری کئے؟
کیا تمام جنگوں میں محاذ پر احکامات بھی زبانی کلامی بھیجے گئے؟
یا
ان دو صدیوں کا تمام تر تحریری ریکارڈ کسی سازش کے تحت ضائع کیا گیا اور اس کی جگہ وہ مواد لایا گیا جو آج نہ صرف دین بن گیا ھے بلکہ جس کی وجہ سے قرآن کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

       HOME  BOOKS  ARTICLES  ABOUT US  AIM AASTANABLOG    
 AASTANA.COM © 2005-2010
NEWS LETTER: TELL A FRIEND: BOOKMARK THIS SITE: CONTACT US: