ٹیلی فون پر پوچھئے
اگر آپ قرآن سے متعلق اپنے کسی سوال کا جواب ڈاکٹر قمر زمان صاحب سے براہ راست پوچھنا چاہیں تو اس فون نمبر پر رابطہ کیجئے:
+92 333 4901214
Every Saturday
at 00.00 to 02.00 (PST)
کتابیں
سلسلہ دعوت قرآنی کے پلیٹ فارم سے شائع شدہ کتب و مضامین ابلاغ قرآن کے مقصد کو پیش نظر رکھ کر پیش کی جا تی ہیں ۔ مؤقف سے اختلاف آپ کا حق ہے مگر یہ اختلا ف خالص قرآنی ہونا چاہئے۔ مثبت تنقید ہمارے لئے باعث حصول علم ہوگی۔
سلسلہ دعوت قرآنی نہ تو کسی فرقے سے متعلق ہے اور نہ ہی کسی شخصیت یا اس کے افکار کی تعلیم کا نام ہے۔ اگر آپ نے بھی قرآن پر کوئی تحقیق کی ہو اور اس کو دوسروں تک پہنچانا چاہیں تو ہمارے صفحات آپ کے لئے حاضر ہیں۔
سلسلہ دعوت قرآنی کی طباعت شدہ کتب و مضامین ان قارئیں کے لئے جو انٹر نیٹ کی سہولت سے استفادہ نہیں کر سکتے بلا معاوضہ دستیاب ہیں اور پاکستان بھر میں مفت ارسال کی جا سکتی ہیں۔
حقیقت حدیث تحریر و تحقیق   ڈاکٹر قمر زمان

اشاعت اوّل:1989 ,1

ترمیم:2007 ,12
احادیث کی حجیت پر مختلف علماء مختلف مؤقف رکھتے ہیں۔ مثلا ایک فرقہ ان کو دین میں حجت جانتا ہے جبکہ دوسرا فرقہ ان کو حجت نہیں مانتا بلکے صرف دین کی شرح و فرع یعنی وضاحت تک محدود جانتا ہے۔ ایک تیسرا فرقہ اپنی سمجھ سے جن احادیث کو صحیح سمجھتا ہے، قابل قبول کہتا ہے اور باقی کو رد کردینے کی ترغیب دیتا ہے۔ ِ
وہ کون سا بدنصیب مسلمان ہوگا جو یہ جان کر کہ اس کا رسول کسی معاملہ میں ایک حکم کر رہا ہے اور وہ اس سے انکار کرے رسول کا حکم ہو اور کوئی مسلمان اس سے سرتابی کرے یہ ممکن ہی نہیں۔ مسلمان کی فطرت میں یہ بات کوٹ کوٹ کر بھری ہے کہ رسول کا کوئی پیغام یا فرمان آجائے تو گردن تو کیا چیز ہے اس سے بھی زیادہ اگر کوئی چیز اللہ نے دی ہوتی تو وہ بھی رسول کے لئے قربان کر دیتا۔ یہ مسلمان کی اپنے رسول کے لئے وہ محبت ہے جس کا علماء حضرات استحصال کرتے ہیں اور ہم سے ہر وہ بات جو وہ خود چاہتے ہیں رسول کے نام پر منوا لیتے ہیں۔
اس کتاب کا مقصد کسی عالم سے مباحثہ یا مناظرہ نہیں بلکے یہ کتاب آپ لوگوں کے لئے یعنی دنیاوی علوم پر دسترس رکھنے والی شخصیات کے لئے لکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ محدثین اور آئمہ حدیث کے حوالوں سے ہی بات کو واضح کیا جائے اور کوشش کی گئ ہے کہ کوئی بات اپنی طرف سے نہ کی جائے۔
آپ اس کتاب میں دیکھیں گے کہ بات سادہ عام فہم الفاظ میں کی گئی ہے تاکہ وہ حقیقت جو بھاری بھرکم اصطلاحات کی وجہ سے مسلمانوں پر واضح نہیں ہو پاتی واضح کی جائے۔ اسی لئے زبان عام فہم اور سادہ ترین استعمال کی گئی ہے ، زیادہ لچھے دار گفتگو نہیں بلکہ دو ٹوک انداز میں حقائق پیش کئے گئے ہیں جن کی تصدیق علماء کے حوالوں سے کر دی گئی ہے۔
View Previous
Read & Download This Book
اس کتاب کے مطالعہ کے لئے آپ کے کمپیوٹر میں ایڈوب ریڈر کی موجودگی ضروری ہے۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں ایڈوب ریڈر انسٹال نہیں ہے تو آپ اس سافٹ ویر کو فری انسٹال کر سکتے
سوال و جواب   
اگر آپ اس کتاب ”حقیقت حدیث“ سے متعلق کوئی سوال پوچھنا چاہیں یا اپنی رائے دینا چاہیں تو آستانہ بلاگ کے صفحات آپ کے لئے حاضر ہیں۔ کوشش کیجئے کہ سوال مختصر اور موضوع سے متعلق ہو۔ آپکی طرف سے پوچھے گئے سوالات یا مثبت اعترازات ہمارے اور دیگر پڑہنے والوں کے لئے سوچ کی نئی راہیں کھولتے ہیں جن سے سیکھنے کے مزید مواقع ملتے ہیں۔سوال پوچھنے کے لئے یہاں کلک کریں....
حقیقت حدیث
سے متعلق اب تک پوچھے گئے سوالات اور ان سے متعلق آستانہ بلاگ کے ممبرز کی رائے.....
I have heard some Mullah that hadith was not written 250 year after the demise of prophet.but hadith were there even 100 years before bukhari.is it right?i think there is something wrong. By: bilal_khan5181 on 8/23/2010
was zaid adopted son of muhammad(s)? did muhammad(s) really married zainab,his adopted son's wife?also cite the reference of FABRICATED HADITH that say zainab was changing clothes and muhammad(s) saw her and fell in love with her By: bilal_khan5181 on 7/12/2010
Was Muhammad (pbuh) given revelation more than the Quran (surah:shura:51-52) (surah Al-Nisaa:163) ? By: Hafiz Abdullah on 3/6/2010
 فہرست کتب 
 احباب کو بھیجئے 
اگر آپ یہ صفحہ اپنے احباب کو بذریعہ ای میل بھیجنا چاہیں تو
یہاں کلک کریں.....
  کیا آپ کو معلوم ہے ؟
کتب احادیث
تفاسیر
سیرت رسول
تاریخ
ادب جاہلیہ
سب کے سب دوسری صدی ہجری کے بعد میں وجود میں آئی ہیں
سوچئے اور غور کیجئے ۔۔۔۔۔۔کہ
کیا ان دو صدیوں تک اسلامی ریاستوں میں کوئی علمی تحریری کام نہیں کیا گیا؟
کیا اسلامی ریاستوں کی عدالتوں نے تمام فیصلے زبانی کلامی جاری کئے؟
کیا تمام جنگوں میں محاذ پر احکامات بھی زبانی کلامی بھیجے گئے؟
یا
ان دو صدیوں کا تمام تر تحریری ریکارڈ کسی سازش کے تحت ضائع کیا گیا اور اس کی جگہ وہ مواد لایا گیا جو آج نہ صرف دین بن گیا ھے بلکہ جس کی وجہ سے قرآن کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

       HOME  BOOKS  ARTICLES  ABOUT US  AIM AASTANABLOG    
 AASTANA.COM © 2005-2010
NEWS LETTER: TELL A FRIEND: BOOKMARK THIS SITE: CONTACT US: